ہبلی، 27ستمبر (یواین آئی ) اے آئی سی سی کے سکریٹری مانیکم ٹائیگور نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی نے اس کے ترقیاتی سرگرمیوں اور پروگرامس کے ذریعہ پیش رفت کی ہے ۔ انہوں نے وزیراعلی سدارامیا کی قیادت میں دوسری مرتبہ ریاست میں پارٹی کی کامیابی کی امید ظاہر کی۔انہوں نے ہبالی میں '' گھر کی دہلیز پر کانگریس '' پروگرام کے آغاز کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس زیر قیادت حکومت کے کارنامے مستقبل میں کامیابی کا پیمانہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں پارٹی کی میعاد کے اختتام تک 1.35 کروڑ رائے دہندوں تک رسائی کا نشانہ ہے اور عوام کو ریاست میں حکومت ' پارٹی کے کارناموں سے واقف کروایاجائے گا۔ ٹیگور نے مرکز کی بی جے پی زیر قیادت حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ مودی حکومت کے کارنامے صرف نعرو ں میں ہے ' کارکردگی میں نہیں۔